ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: تحفظاتی اقدامات کو سمجھنے کے لئے شمس کی طالبات نے کیا پولس تھانہ کا دورہ

بھٹکل: تحفظاتی اقدامات کو سمجھنے کے لئے شمس کی طالبات نے کیا پولس تھانہ کا دورہ

Tue, 28 Jun 2016 20:54:31    S.O. News Service

بھٹکل:28جون(ایس او نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے زیر اہتمام چلنے والی شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول اور نیو شمس اسکول کی طالبات پیر کو شہری پولس تھانہ کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو سمجھنے کی کوشش کی۔

 پولس تھانے میں طالبات کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پی ایس آئی ریوتی میڈم نے بتایا کہ موجودہ سماج میں طالبات پر عصمت دری ، زور زبردستی کرنے کے کئی واقعات ہورہے ہیں، ان کے سدباب کے لئے سب سے اہم اور ضروری چیز خود اعتمادی اور ہمت و حوصلہ چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے پولس تھانہ کی طرف سے انجام دئیے جانے والے کاموں کی تفصیلات طالبات کے سامنے پیش کیں۔ انہوں نے خاص کر طالبات کو بندوق کے متعلق مکمل معلومات فراہم کیں۔ شمس طالبات کے پولس تھانہ دورے کی ستائش کرتے ہوئے پی ایس آئی ریوتی میڈم نے کہا کہ میں ہمیشہ بچوں اور طالبات کی دوستی پسند کرتی ہوں، کسی بھی موقع پر طلبا کی شکایات کو سماعت کرتے ہوئے انہیں رہنمائی کرنے تیار ہوں۔ اس موقع پر ادارے کے سکریٹری طلحہ سد ی باپا، پرنسپال فہمیدہ ڈاٹا، صدر مدرس ایم آر مانوی طلبا کی رہنمائی کے لئے موجود تھے ۔ طالبات کے ساتھ استانی ساجدہ جان، ساویتری ہیگڈے موجود تھیں۔


Share: